حکومتی مشیر محمد علی شبیر کے ہاتھوں شادی مبارک و کلیانہ لکشمی چیکس کی تقسیم

حکومتی مشیر محمد علی شبیر کے ہاتھوں شادی مبارک و کلیانہ لکشمی چیکس کی تقسیم
فلاحی اسکیمات کی برخواستگی کے خلاف حکومت کی عدالت میں کامیابی
نظام آباد 11/ اکٹوبر (اردو لیکس) چیف منسٹر ریونت ریڈی کے زیر اقتدار تلنگانہ کانگریس حکومت شادی مبارک و کلیانہ لکشمی اسکیم کی برخواستگی کی دائر کئے گئے عدالتی مقدمہ میں حکومت نے دفاع کرتے ہوئے حکومت نے کامیابی حاصل کی اور مخالفین کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور ان اسکیمات کو جاری رکھا جائے گا
ان خیالات کا اظہار مشیر محمد علی شبیر نے آج نظام آباد میں راجیو گاندھی آڈیٹوریم میں شادی مبارک و کلیانہ لکشمی اسکیم کے تحت (275) مستحقین میں رقمی چیکس تقسیم کرتے ہوئے کیاحکومتی مشیر محمد علی شبیر نے کہا کہ وائی یس راج شیکھر ریڈی کے دور حکومت میں اجتماعی شادیوں کا (2008) میں آغاز کیا گیا تھا
جس کو بعد ازاں ایس سی۔ ایس ٹی ۔ بی سی اور مسلم اقلیتوں کو شادی مبارک و کلیانہ لکشمی اسکیم کے تحت مربوط کرتے ہوئے رقمی امداد دی جانے لگی انہوں نے کہا کہ راجیو گاندھی آٹو ڈریم کی تزئین نو کیلئے (50) لاکھ روپے منظور کئے گئے جن کے کاموں کا جلد ہی آغاز کیا جائے گا
اس موقع پر نظام آباد اربن پر یم یل اے دھنپال سوریہ نارائینا نے بھی مخاطب کرتے ہوئے حکومت کے اعلان کرده اسکیمات پر عمل کرنے پر زور دیا اس پروگرام میں کارپوریٹرس محمد شکیل احمد فاضل ،عبود بن حمدان ، عبد العلی باغبان ، محمد انور، منوہر ، انچارج کارپوریٹرس امر فاروق، کے اے حفیظ ، سجاد ، کریم الدین ، شہر ان نعیم ، نوڈا چیر مین کیشو وینوکا نگریس قائدین نرالا رتناکر ، سمیع الدین ، جعفر حسین ، شیخ ظفر ، محمد اعظم،عبد الستار ، بھکتا و تسلم دلی ، مولانا کریم الدین کمال ، سٹی صدر کا نگریس ببولی رام کرشنا ، نارتھ تحصیلدار ہری کشور اور کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی




