جرائم و حادثات

حیدرآباد میں آتشزدگی کا واقعہ 15 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا، 6 کاریں جل کر خاکستر

حیدرآد۔ شہر کے فلم نگر جرنلسٹ کالونی میں ہفتہ کی دیر رات ایک رہائشی عمارت میں زبردست آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں عمارت کے سیلر میں پارک کی گئی چھ کاریں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں۔

 

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی پنجہ گٹہ اور دیگر فائر اسٹیشنوں سے گاڑیاں پہنچیں اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کردی۔فائر فائٹرس نے موقع پر پہنچ کر عمارت میں موجود افراد کو بحفاظت باہر نکالا۔ کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 15 افراد کو محفوظ طریقے سے عمارت سے باہر نکال لیا گیا۔

 

حیدرآباد کے ڈسٹرکٹ فائر آفیسر وینکنا نے بتایا کہ آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا۔انہوں نے تصدیق کی کہ واقعے میں کسی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ آگ لگنے کی وجہہ فوری پتہ نہیں چل سکی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button