تلنگانہ

کورٹلہ کے سنگم گاوں میں شادی کی دعوت میں فوڈ پوائزننگ، 15 افراد کی طبیعت بگڑی

تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے کورتلہ منڈل کے سنگم گاؤں میں شادی کی دعوت کے دوران فوڈ پوائزننگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 15 افراد شدید بیمار ہوگئے۔

 

شادی کی دعوت میں شریک رشتہ داروں اور مقامی افراد نے کھانا کھانے کے کچھ دیر بعد الٹی، پیٹ میں درد اور متلی کی شکایت کی۔ ایک ساتھ کئی افراد کی طبیعت خراب ہونے سے شادی کے گھر میں افراتفری مچ گئی۔

 

مقامی افراد نے فوری طور پر متاثرین کو علاج کے لیے کورتلہ کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں ہنگامی طبی امداد فراہم کی۔ ڈاکٹروں کے مطابق تمام متاثرین زیر علاج ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے۔

 

حکام کو شبہ ہے کہ کھانے میں بیکٹیریا شامل ہونے یا کھانے کی تیاری میں استعمال ہونے والے اجزا کے معیار میں خرابی کے باعث فوڈ پوائزننگ ہوئی ہوگی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور متعلقہ حکام ہاسپٹل پہنچے اور متاثرین سے ملاقات کی۔

 

حکام نے شادی کی دعوت میں پیش کئے گئے کھانے کے نمونے حاصل کرکے جانچ کے لیے روانہ کرنے کے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ خوشی کی تقریب میں اچانک فوڈ پوائزننگ کے واقعہ سے سنگم گاؤں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button