دارالعلوم سعیدیہ مالاپلی نظام آباد کے اساتذہ وطلباء کے لئے نائس چلڈرنس ہاسپٹل کی جانب سے مفت ہیلت کارڈس

دارالعلوم سعیدیہ مالاپلی نظام آباد کے اساتذہ وطلباء کے لئے نائس چلڈرنس ہاسپٹل کی جانب سے مفت ہیلت کارڈ س

نظام آباد 12/ ستمبر (اردو لیکس)
دارالعلوم سعیدیہ مالاپلی نظام آباد کے طلبہ اور اساتذہ کرام کو ہیلت کارڈ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے یہ بلاشبہ ایک قابلِ قدر اور لائقِ تحسین اقدام ہے جس پر انتظامیہ، طلبہ اور اساتذہ کی جانب سے ڈاکٹر مجاز احمد خان نائس چلڈرنس ہاسپٹل انتظامیہ اور اس کے تمام ذمہ داران کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے دینی مدارس کے طلبہ کی صحت اور فلاح و بہبود کو اہمیت دیتے ہوئے یہ بہترین خدمت انجام دی اس موقع پر مولانا عبد القیوم شاکر القاسمی امام وخطیب مسجد اسلامیہ جنرل سکریٹری جمعیتہ دینی تعلیمی بورڈ وخادم دارالعلوم سعیدیہ مالاپلی نے کہا کہ
ایک صحت مند طالب علم ہی یکسوئی کے ساتھ علم حاصل کرسکتا ہے اور ایک صحت مند استاد ہی بہتر انداز میں نئی نسل کی تعلیم و تربیت کرسکتا ہے۔ اس لیے مدارس میں تعلیم کے ساتھ صحت اور صفائی کا شعور پیدا کرنا بھی ضروری ہے۔
طلبہ کو چاہیے کہ ذاتی صفائی کا اہتمام کریں، صاف پانی استعمال کریں، متوازن غذا کھائیں، مناسب نیند لیں، ورزش اور جسمانی سرگرمی کو معمول بنائیں اور بیماری کی صورت میں بروقت مستند طبی مشورہ حاصل کریں۔ اسی طرح مدرسہ کے ماحول، کلاس رومز، رہائشی کمروں، وضو خانوں اور بیت الخلاء کی صفائی کا خصوصی اہتمام ہونا چاہیے
ہم ایک مرتبہ پھر ہاسپٹل انتظامیہ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہیلتھ کارڈ کی سہولت فراہم کرکے طلبہ و اساتذہ کی صحت کے تحفظ کی طرف ایک خوبصورت قدم اٹھایا ہے۔ یہ اقدام نہ صرف ایک طبی سہولت ہے بلکہ دینی مدارس کے ساتھ تعاون، ہمدردی اور معاشرتی خدمت کی بہترین مثال بھی ہے۔
ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر مجاز احمد خان اور نائس چلڈرنس ہاسپٹل انتظامیہ اور اس کے تمام کارکنان کو اس خدمت کا بہترین اجر عطا فرمائے،ہاسپٹل مزید کو ترقی دے اور اسے مزید انسانیت کی خدمت کا ذریعہ بنائے۔اس موقع پر مقامی کارپوریٹر جناب فیصل احمد مفتی عبد الماجد قاسمی مولانا ارشد علی قاسمی مولانا اعجاز قاسمی مولانا حفیظ علی قمر قاسمی مولانا ابراراحمد قاسمی مفتی شیخ سہیل قاسمی مفتی انتصار الدین قاسمی حافظ فیاض مخدوم محی الدین حافظ راشد حافظ عبد الملک حافظ حنیف حافظ شیخ مظفر حافظ محمد کیف حافظ عبد الملک جواد نے طلباء کی تعلیمی ترقی وحفظان صحت کے حوالہ سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا



