جرائم و حادثات

شہر حیدرآباد میں قتل کی ایک اور واردات

حیدرآباد: شہر میں قتل کی ایک اور واردات رونما ہوئی۔ناگول پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع بنڈلہ گوڑہ میں نامعلوم افراد نے پیر کی رات ایک شخص کا تعاقب کرکے وائن شاپ کے اندر اس پر مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرکے اس کا قتل کردیا۔

 

بتایا گیا ہے کہ حملہ آوروں سے بچنے کے لیے متاثرہ شخص بنڈلہ گوڑہ کی سپریم وائنس میں داخل ہوا تاہم حملہ آوروں نے وہاں بھی اس کا تعاقب کیا اور تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کرکے اس کا قتل کردیا۔ اطلاع ملتے ہیں پولیس نے وہاں پہنچ کر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جائے واردات کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لینے

 

پر پولیس کو معلوم ہوا کہ حملہ آور کار میں سوارتھے۔ مقتول کی شناخت اور قتل میں ملوث ملزمین کی تفصیلات فی الحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button