جرائم و حادثات

بے قابو بس ہوٹل میں گھس پڑی۔ گریٹر حیدرآباد میں خوفناک سڑک حادثہ۔ کریم نگر کا نوجوان ہلاک 10 زخمی

حیدرآباد۔ شہر  کے مضافاتی علاقہ شمش آباد میں ایک خانگی ٹراویلس کی بس بے قابو ہوکر بالاجی بھون ہوٹل میں گھس گئی۔ بتایا گیا ہے کہ کشن گوڑہ کی سیون ہلز پرائیویٹ ٹراویلس کی بس بے قابو ہوگئی اور کنٹینر سے بچنے کی کوشش میں سڑک کنارے واقع بالاجی بھون ہوٹل میں گھس پڑی۔

 

فوری ملی اطلاعات کے مطابق حادثے کے وقت ہوٹل میں چائے پی رہے ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ متوفی کی شناخت کریم نگر کے رہنے والے اجمل کے طور پر کی گئی ہے۔ زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

 

حادثے میں ہوٹل کے علاوہ تین کاریں بھی تباہ ہوگئیں۔ حادثے کے بعد علاقے میں افراتفری مچ گئی اور پولیس و امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button