ایجوکیشن

کاچی گوڑہ جونیئر کالج میں انٹر کالج مقابلہ جات کا انعقاد- مختلف کالجس کے طالبات کا مظاہرہ

گورنمنٹ جونیئر کالج فار گرلز حسینی علم کے طالبات نے بھی حصہ لیا -اسٹاف اور طالبات کوپرنسپل محترمہ نسیم فاطمہ کی مبارکباد 

حیدرآباد 24 ستمبر (اردو لیکس) ڈپارٹمنٹ آف ٹورازم تلنگانہ کی جانب سے 21-ستمبرکو کاچی گوڑہ جونیر کالج میں انٹر کالج مقابلہ جات کا انعقاد عمل میں لایا گیاجس میں شہر حیدرآباد کے گورنمنٹ کالجس کے طلبا و طالبات نے حصہ لیا

 

گورنمنٹ جونیر کالج فار گرلز حسینی علم حیدرآباد کی پرنسپل محترمہ نسیم فاطمہ صاحبہ کی سرپرستی میں جونیر لکچررس ڈاکٹر عصمت النساء کشور جے ایل ان اردو’شاہین بیگم جے ایل ان ہندی’ جی مادھوی جے ایل ان انگلش’ ثناخانم جے ایل ان ہسٹری اور اسنیہاسندری جے ایل ان باٹنی کے تعاون سے کالج ھذا کی طالبات نے اپنے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا

 

پرنسپل گورنمنٹ جونیئر کالج فار گرلز حسینی علم محترمہ نسیم فاطمہ نے کالج کی طالبات کو بہترین مظاہرے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اس طرح کی سرگرمیوں میں حصہ لینا وقت کی اہم ضرورت ہے اس طرح سے طالبات میں ہمہ جہتی صلاحیتوں کو فروغ حاصل ہوتا ہے انہوں نے مقابلہ جات میں حصہ لینے کے لیے طالبات کو آمادہ اور اس سلسلے میں طالبات کی ضروری رہنمائی پر اپنے تمام اسٹاف کو بھی دلی مبارکباد دی

 

واضح رہے کہ یہ مقابلہ "تلنگانہ کے ناپید ہوتے ہوئے تاریخی یادگاریں” کے عنوان سے ڈرامے؛ رپورٹ رائٹنگ؛ شارٹ فلم؛ اور شارٹ ریلز پر مشتمل تھےحسینی علم جونیر کالج فار گرلز کے ایم پی سی سال دوم وکی طالبات معاویہ محبوب ‘جویریہ علیم ‘اے پوجا؛ارجمند سعدیہ اور عرشیہ فاطمہ نے اس موضوع پر ایک بہترین ڈرامہ پیش کرتے ہوئے نوجوان نسل میں ھمارے مٹتے ہوئے ثقافتی ورثہ کی اہمیت کو اجاگر کیا جبکہ بائی پی سی سال دوم کی طالبات نے بھی اسی موضوع پر ایک اور شاندار ڈرامہ پیش کیا

 

شفا تحرین ایچ ای سی سال دوم اردو میڈیم. نےبہ نفس نفیس گولکنڈہ کے علاقہ کا دورہ کرتے ہوئے ایک شارٹ فلم "ہتھیان کا جھاڑ” تیار کرکے اسے مقابلہ میں پیش کیااسی طرح آسیہ سلطانہ ایچ ای سی سال اول نے بنسی لال پیٹ کی باولی پر شارٹ فلم تیار کی تھی جبکہ. نسرین ملک ایچ ای سی سال دوم کی طالبہ نے "دیوڑھی اقبال الدولہ”فضاخان ایچ ای سی سال دوم نے "دمڑی مسجد” پر اور سیدہ مسکان ایچ ای سی سال اول نے "دیوڑھی خورشید جاہ” پر شارٹ فلم تیار کی تھی ان شارٹ فلمز کو بے حد سراہا گیا

 

اسی طرح” اے فارگٹن ہریٹیج” کے موضوع کے تحٹ "رپورٹ رائٹنگ میں مسکان بیگم؛ "خانخاں کی حویلی” اسماءسلطانہ ایچ ای سی سال اول.؛ "کیشوگری ٹمپل” سمیہ فاطمہ ایچ ایم ایل سی سال اول’ "بدری ورک” ناظم النساء بائی پی سی سال دوم نےاپنی شاندار رپورٹ نگاری کی پیش کش کے ذریعے داد تحسین حاصل کی

متعلقہ خبریں

Back to top button