جرائم و حادثات
حیدرآباد میں نوجوان کا قتل۔ ناجائز تعلقات کا شبہ

حیدرآباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک نوجوان کو اوڑھنی سے گلا گھونٹ کر قتل کیے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
مقامی افراد اور پولیس کے مطابق شیولال نگر میں سائی لال سنگھ (25) نامی نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے اوڑھنی سے اس کا گلا گھونٹ کر اسے قتل کیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر جائے واردات پر پہنچ گئی۔
کلیوز ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے۔ منگل ہاٹ پولیس نے اس واقعے کے سلسلے میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس قتل کی وجہ اور ملزمین کی شناخت معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔
ناجائز تعلقات کا شبہ کیا جارہا ہے۔ سمجھاجاتا ہے کہ مقتول کے کسی خاتون سے تعلقات قائم تھے اور اسی وجہہ سے نوجوان کا قتل کردیا گیا۔



