تلنگانہ

سید مشتاق احمد جوائنٹ سکریٹری مجلس اتحاد المسلمین مقرر

حیدرآباد ۔ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے پارٹی کے تنظیمی امور‌کیلئے اہم تقررات اعلان کیا ہے۔ صدرِ مجلس و رکنِ پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق

 

سابق جنرل سکریٹری مرحوم جناب سید احمد پاشاہ قادری (رح) کی جگہ جناب سید عبدالحسین انوار کو پارٹی کا نیا جنرل سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جناب سید مشتاق احمد کو جوائنٹ سکریٹری

 

اورجناب محسن بلالعہ کو خازن کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ پارٹی تنظیم سے متعلق امور میں جناب ابو طلحہ امجد، جناب صمد بن عبدادت کی معاونت کریں گے۔ صدرِ مجلس نے تمام نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے

 

امید ظاہر کی ہے کہ ان کی قیادت اور جدوجہد سے پارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ مزید مضبوط ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button