“توقعات سے آگے”- سعودی خاتون کا جزیرۂ شوریٰ پر اسکائی ڈائیونگ کا مظاہرہ

کے این واصف
سعودی خواتین ہر میدان میں اپنا مقام بنارہی ہیں۔ کار ریس، گھوڑواری کے بعد اب سعودی خاتون اسکائی ڈائیونگ میں بھی آگئیں۔
سعودی خاتون رزان العجمی نے اس مرتبہ یومِ قومی کے موقع پر تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے بحیرۂ احمر کے جزیرے شوریٰ پر سعودی پرچم لہراتے ہوئے اسکائی ڈائیونگ کا منفرد مظاہرہ کیا جو کھیل اور مہم جوئی کا شاندار امتزاج ہے۔
انٹرکانٹینینٹل دی ریڈ ریزوٹ کے جاری ویڈیو ججس میں رزان العجمی کو جزیرۂ شوریٰ کے اوپر جمپ کرتے دکھایا گیا۔ انہوں نے ہزاروں فٹ کی بلندی سے طیارے سے چھلانگ لگائی۔
مقامی صحافیون سے گفتگو کرتے ہوئے رزان العجمی نے بتایا اسکائی ڈائیونگ میں حصہ لینے کا شوق ابتدا ہی سے تھا۔ ان کا سفر کوہ پیمائی سے شروع ہوا۔
رزان کا کہنا تھا کہ بحیرۂ احمر اپنی منفرد قدرتی خوبصورتی اور رنگوں کے باعث اہم ہے۔ اس کے ایک جزیرے کے اوپر سعودی پرچم کے ساتھ جمپ کرنا ایک طرح عالمی سطح کا تجربہ تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ سعودی خواتین کو دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہئیے اور عزائم کی تکیمل کے لیے آگے بڑھنا چاہئیے۔ انہوں نے اپنا پیغام مختصر میں کہا “توقعات سے بڑھ کر کام کریں”۔



