جنرل نیوز

تلنگانہ رئیل اسٹیٹ اور مغربی کوریڈور کی ترقی کے موضوع پر شعور بیداری سیشن کا انعقاد

تلنگانہ رئیل اسٹیٹ اور مغربی کوریڈور کی ترقی کے موضوع پر شعور بیداری سیشن کا انعقاد

*رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری، ریاست کی ترقی کی ضامن، تلنگانہ تیزی سے ترقی کرنے والی ریاست*

حیدرآباد(راست)تلنگانہ کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں یونِٹس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور رجسٹریشن کے مضبوط اعداد و شمار کے ساتھ مسلسل ترقی دیکھی جا رہی ہے، جس کی بنیادی وجہ مغربی حیدرآباد کوریڈور میں تجارتی اور رہائشی توسیع ہے۔ جائیداد کی ماہانہ رجسٹریشن میں سال بہ سال مثبت رجحان برقرار ہے، جو خریداروں کی جانب سے مسلسل طلب کی عکاسی کرتا ہے۔ ان خیالات کااظہار ”اِنساٹ انفرا پراجکٹس پرائیوٹ لمیٹیڈ“(INSAAT Infra Projects Pvt Ltd) کے زیر اہتمام آئی آئی ٹی حیدرآباد، کندی روڈ، سنگاریڈی کے قریب آئی ٹی لیک سٹی میں منعقدہ ”تلنگانہ رئیل اسٹیٹ اور مغربی کوریڈور کی ترقی“ کے عنوان سے منعقدہ آگاہی سیشن میں خطاب کرتے ہوئے مختلف مقررین نے کیا

 

۔ سیشن کی صدارت جناب محمد سمیع الدین نے کی، جبکہ سی آئی آئی(CII)کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹریز تلنگانہ کے سربراہ جناب سمیع الدین، بوش (BOSCH) سافٹ ویر ٹیکنالوجیز حیدرآباد کے وائس پریسیڈنٹ اور سنٹرل ہیڈ امجد خان پٹھان، رفاح چیمبر آف کامرس کے بانی و چیئرمین جناب محمد یوسف علی، پروفیسر محمد فریاد(مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی) اور دیگر مہمانوں نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ ڈاکٹر آصف علی نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور ان کا تعارف کرواتے ہوئے سیشن کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔

 

مقررین نے این آر آئیز (NRIs) اور مختلف کمپنیوں کے ملازمین پر زور دیا کہ وہ مغربی کوریڈور، خاص طور پر نیشنل ہائی وے 65 جسے حیدرآباد-ممبئی ہائی وے بھی کہا جاتا ہے میں سرمایہ کاری کریں، کیونکہ یہ تیزی سے ترقی کرنے والا کوریڈور ہے اور یہاں قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ پٹن چیروو سے سنگا ریڈی اور سنگا ریڈی سے ظہیر آباد کے درمیان کا علاقہ سرمایہ کاری کے لیے انتہائی پُرکشِش (ہاٹ کیک) ثابت ہو رہا ہے۔ مہمانوں اور معززین کے علاوہ، انساٹ انفرا کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد سمیع الدین اور ڈائرکٹر محمد صفی الدین نے بھی خطاب کیا۔ اُنہوں نے رئیل اسٹیٹ کی فروخت کے تصور کو واضح کیا اور اس بات پر زور دیا کہ لوگوں کو ‘ورٹیکل اثاثوں ‘ (یعنی اپارٹمنٹس اور فلیٹس) میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے، کیونکہ اس وقت کھلے پلاٹوں کے مقابلے میں ان پر سرمایہ کاری کا منافع (ROI) زیادہ ہے۔ ڈائرکٹر عبدالظیم نے ہدیہ تشکر پیش کیا۔

 

اس موقع پر اِنساٹ انفرا کے نئے پروجیکٹ ”انساٹ آئی آئی ٹی پرائم“(Insaat IIT Prime) کا بھی آغاز کیا گیا، جس کے تحت مہمانوں نے عمارت کے بیرونی ڈیزائن (ایلیویشن) کی نقاب کشائی کی اور اس کا سنگِ بنیاد بھی رکھا گیا۔ اس موقع پر موجود دیگر معززین میں ڈاکٹر یاور علی محور، صاحبزادہ سید مبارک اللہ برکت، نعیم غوری، محسن خان، مُعِز چودھری، صدر جمعیت القریش تلنگانہ، سید وحید سربراہ گلوبل الیکٹریکلز، قاری عبدالرحمن ایس آر زیڈ ایونٹس، محمد شجاعت یُونیسن انڈسٹریز، محمد عامر خان، محمد قیصر شامل ہیں۔ ڈائرکٹرس شیخ فاروق انجینئر، انجینئر اشفاق، انجینئر محمد ندیم بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button