جنرل نیوز

مکتھل میں 4 کروڑ کی لاگت سے محکمہ آبپاشی کی نئی عمارت کا سنگِ بنیاد

 

مکتھل 07/اکتوبر ( اردو لیکس نیوز ) مکتھل ٹاؤن ریاستی وزیر برائے حیوانات، ڈیری ڈیولپمنٹ، ماہی پروری، کھیل اور یوتھ سروسز وی سری ہری نے 4 کروڑ روپٸے کی لاگت سے منظورہ محکمہ آبپاشی کی نئی عمارت کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھتے ہوٸے تعمیراتی کام کا آغاز کیا۔

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر وی سری ہری نے کہا کہ نئی عمارت کی تعمیر محکمہ آبپاشی کے دفاتر اور عملے کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کی جا رہی ہے۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ تعمیراتی کام کو جدید سہولتوں اور معیار کے ساتھ تیزی سے مکمل کریں۔

 

وزیر نے کہا کہ مکتھل میں محکمہ آبپاشی کی اراضی پر گوداموں کی تعمیر کے لیے تجاویز بھیجی گئی ہیں۔ انہوں نے ضلع کلکٹر پرینکا کو مشورہ دیا کہ وہ گوداموں کی تعمیر کے لیے مطلوبہ زمین مختص کرنے کے لیے اقدامات کریں۔ اسی طرح وزیر موصوف نے ضلع کلکٹر کو مشورہ دیا کہ وہ مکتھل شہر میں مہیلا سماکھیا عمارت کی تعمیر کے لیے ضروری میونسپل اراضی مختص کریں۔ وزیر نے کہا کہ عوامی حکومت حلقہ مکتھل کی ترقی کو خصوصی ترجیح دے رہی ہے

 

۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انفراسٹرکچر جیسے کہ آبپاشی، سڑکیں، بجلی اور دیگر کو ترقی دے کر لوگوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔اس تقریب میں مکتھل میونسپل چیرپرسن وی مانسا، ڈسٹر فشریز کوآپریٹیو سوسائٹی کے صدر کانت کمار، محکمہ آبپاشی ای ای گوپالا چاری، ڈی ای ای سریش، مہیش، شیودو، وینکٹا رمنا، شیکھر، کونسلر اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button