جرائم و حادثات

حیدرآباد کے مضافات میں پیرآکسائیڈ سے نقلی دودھ کی تیاری کا پردہ فاش

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں ایک بار پھر نقلی دودھ کے کاروبار کا معاملہ سامنے آنے سے ہلچل مچ گئی۔ رنگاریڈی ضلع کے ابراہیم پٹنم منڈل کے پوچارم علاقے میں سری سیلم نامی ایک تاجر کو نقلی دودھ تیار کرتے ہوئے پولیس نے پکڑ لیا۔

 

حیدرآباد کے مضافات میں واقع مہیشورم میں واقع نقلی دودھ تیار کرنے کے مرکز پر ایس او ٹی پولیس نے دھاوا کرتے ہوئے کئی چونکا دینے والے انکشافات کیے۔ پولیس کی تحقیقات میں پتہ چلا کہ ہائیڈروجن پیرا آکسائیڈ اور ملک پاؤڈر کا استعمال کرتے ہوئے نقلی دودھ تیار کیا جا رہا تھا۔

 

پولیس نے انکشاف کیا کہ یہ دودھ حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں صارفین کو سربراہ کیا جا رہا تھا۔ پولیس نے دودھ کے تاجر کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

 

کارروائی کے دوران 100 لیٹر نقلی دودھ اور ایک لیٹر ہائیڈروجن پیرا آکسائیڈ ضبط کیا گیا۔ اس کے علاوہ ایک کلو وزنی ملک پاؤڈر کے 35 پیاکٹس بھی ضبط کرلیے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button