جنرل نیوز

تعلیم کے حصول اور اخلاق و کردار کے ذریعے ہی‌ سماج میں سر اٹھا کر جینا ممکن

حسینی علم ڈگری کالج میں عثمان شہید میموریل سوسائٹی کا جلسہ تقسیم انعامات؛پرنسپل پروفیسر کے پراوین کمار'ڈاکٹر عبدالقدوس ڈاکٹر محمد غوث 'ڈاکٹر محمد انور الدین کاخطاب-شعرا نے کلام سنایا

حیدرآباد 12- نومبر(اردولیکس )پرنسپل گورنمنٹ ڈگری اینڈ پی جی کالج فار ویمن حسینی علم پروفیسر کے پراوین کمار نے کہا کہ طالبات اخلاق’ اور وقار کے ساتھ سر اٹھا کر جینا سیکھیں اور سر اٹھا کر جینے کا سلیقہ ہمیں تعلیم کے ذریعے ہی میسر ہوتا ہے

 

قابل مبارکباد ہیں وہ طالبات جو اپنی تعلیم و تربیت کے ذریعے اپنے ماں باپ کا نام اور اپنے اساتذہ کا نام روشن کر رہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عثمان شہید میموریل سوسائٹی کے زیر اہتمام مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش ویوم تعلیم کے ضمن میں کالج کی طالبات کے درمیان موضوعاتی تقریری مقابلے میں کامیاب طالبات کو انعامات کی تقسیم کی تقریب کے موقع پر کیا، واضح رہے کہ عثمان شہید ایڈوکیٹ مرحوم کی اہلیہ محترمہ محترمہ مسرت شہید نے موضوعاتی مقابلے میں کامیاب ہونے والی اول طالبہ کے لیے ڈھائی ہزار اور دوم آنے والی طالبہ کو 2ہز ار اور سوم آنے والی طالبہ کو ایک ہزار روپے کا نقد انعام کے علاوہ مومنٹو، اور سرٹیفیکیٹس اور عثمان شہید ایڈوکیٹ کی تحریر کردہ کتاب جرم سخن دیا گیا

 

ترغیبی انعامات پانے والی طالبات کو قیمتی معلوماتی کتابیں تحفہ دیں جو پرنسپل پروفیسر کے پراوین کمار کے ہاتھوں عطا کیے گئے بی اے سال اول کی طالبات چاندنی بنت جناب سعید پا شاہ نے پہلا انعام اور بی ایس سی سال اول کی طالبہ انیسہ افروز بنت جناب محمد اکمل نے دوسرا انعام اور بی اے سال اول کی طالبہ نکہت بیگم بنت جناب محمد مستان نے انعام سوم حاصل کیاپروفیسر کے پراوین کمار نے سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ احساسات’ خیالات و جذبات کو سہل انداز میں پیش کرنے اردو زبان بہترین ذریعہ ہے انہوں نے اردو زبان کی چاشنی اور اس کی ہمہ گیر خوبیوں پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ حسینی علم ڈگری کالج کی طالبات بڑے ہی ذوق و شوق سے تعلیم حاصل کر رہی ہیں انہوں نے مولانا ازاد کی قومی و ملکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ

 

جدوجہد آزادی ہند میں مولانا ابوالکلام ازاد کا رول ناقابل فراموش رہا ہے مولانا آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم رہ چکے انہوں نے کہا کہ مولانا آزادکے یوم پیدائش پر ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے صحیح طریقہ یہی ہے کہ ہم ان کے بتائے ہوئے راستوں پر چلیں اور تعلیم کے میدان میں زیادہ سے زیادہ آگے بڑھیں انہوں نے طالبات کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے کورس کی کتابوں کے ساتھ ساتھ دیگر مسابقتی امتحانات کے سلسلے میں بھی اپنے اپ کو ذہنی طور پر تیار رکھیں اور اپنے معلومات کے دائرے کو ہمیشہ وسیع رکھیں تقریری مقابلے کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عبدالقدوس اسسٹنٹ پروفیسر و صدر شعبہ اردو حسینی علم ڈگری کالج نے کاروائی چلائی اور کہا کہ حسینی علم ڈگری کالج پرانے شہر کا ایک عظیم الشان تعلیمی مرکز ہے یہ ایک ایسا تعلیمی ادارہ ہے جو کسی بھی لحاظ سے لڑکیوں کے لیے ہر طرح سے قابل فخر کالج ہے

 

انہوں نے کالج کے پرنسپل پروفیسر کے پراوین کمار کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ پرنسپل کی راست نگرانی اور خصوصی دلچسپی کے باعث یہاں تعلیمی سرگرمیوں میں دن بدن مزید نکھار آ رہا ہے انہوں نے کہا کہ دیگر کالجوں کے مقابلے میں حسینی علم ڈگری کالج کو یہ نمایاں مقام حاصل ہے کہ یہاں ہزاروں کی تعداد میں لڑکیاں باوقار انداز میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور اس تعلیم سے نہ صرف طالبات بلکہ ان کے سرپرست بھی مطمئن ہیں انہوں نے کالج کی تعلیمی سرگرمیوں کے سلسلے میں ڈاکٹر محمد غوث وائس پرنسپل کی کوششوں اور کاوشوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد غوث بھی اس کالج کی ترقی میں اہم رول ادا کر رہے ہیں ڈاکٹر محمد غوث وائس پرنسپل نے مولانا آزاد کے یوم پیدائش کے موقع پر خصوصی طور پر طالبات کو نصیحت کی کہ وہ تعلیم کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنائیں

 

اور جتنا ممکن ہو سکتا ہے اس سے کہیں اور آگے تعلیمی مشن کو جاری رکھیں انہوں نے کہا کہ مولانا آزاد نے تعلیم کو تحریک کے طور پر پیش کیا ہے جناب سید مسکین احمد صدر داغ دہلوی فاؤنڈیشن نے حسینی علم ڈگری کالج میں طالبات کی کثیر تعداد پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں لڑکیاں تعلیم کے میدان میں بہت زیادہ آگے ہیں انہوں نے کہا کہ جو لڑکیاں تعلیم حاصل کرنے میں کوششیں کرتی ہیں ان کے لیے راستے خود بخود آسان ہوتے جاتے ہیں انہوں نے لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ مالی مشکلات کو تعلیم کے حصول میں رکاوٹ نہ سمجھیں جو لڑکیاں بھی تعلیم حاصل کرنے میں دلچسپی لیتی ہیں اللہ تعالی ان کے خود بخود مدد کرتے ہیں اور ان کے لیے راہیں ہموار ہوتی جاتی ہیں انہوں نے لڑکیوں کو پردے کی پابندی کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ یہاں بڑی تعداد میں لڑکیاں باپردہ تعلیم حاصل کر رہی ہیں جو دیگر کالجس کی طالبات کے لیے قابل تفلیداسرمثال ہے ڈاکٹر کے سری دیوی’ محترمہ پرینتا اکیڈمک کوارڈینیٹر نے بھی مخاطب کیا

 

پروفیسر ذوالفقار محی الدین صدر شعبہ عربی نے کہا کہ جنگ آزادی کے عظیم سورماؤں میں مولانا آزاد کی شخصیت نمایاں رہی ہے مولانا آزاد انتہائی ذہین تھے7 سال کی عمر سے ہی انہوں نے خطابت شروع کی تھی وہ بہت بڑے مفکر ‘مدبر ‘عالم دین و ممتاز مجاہد آزادی تھے انہوں نے کہا کہ مولانا آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم بنائے گئے پروفیسر ذوالفقار محی الدین نے طالبات کو مشورہ دیا کہ وہ مطالعے کی عادت ڈالیں مطالعے سے ہی ہمارے ذہن روشن ہوتے ہیں ممتاز و معروف سنجیدہ و مزاحیہ شاعر جناب لطیف الدین لطیف نے طالبات کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ علم سے ہی انسان کی پہچان ہوتی ہے انہوں نے یوم تعلیم منانے پر تمام طالبات کو مبارکباد دی اور اپنی تعلیم آگے بھی جاری رکھنے کی تلقین کی انہوں نے سرپرستوں پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی لڑکیوں اور لڑکوں کو نہ صرف تعلیم کے زیور سے اراستہ کریں

 

بلکہ ان میں اخلاق و کردار بھی پیدا کریں ڈاکٹر محمد انور الدین اسسٹنٹ پروفیسر اردو نے سیر حاصل انداز میں خطاب کیا اور کہا کہ اس کالج کی فارغ کئی طالبات ملک و بیرون ملک اعلی عہدوں پر فائز ہیں اس کالج میں تعلیم کے باعث لڑکیوں کو کافی فائدہ ہو رہا ہے انہوں نے اس سلسلے میں پرنسپل کی رہنمائی اور تمام لیکچررس کی خصوصی تعلیمی دلچسپی کا بھی تذکرہ کیا لیکچرر اردو محترمہ سیدہ نجم النسا کی حمد سے تقریب کا اغاز ہوا انہوں نے پروفیسر انور الدین کی لکھی ہوئی نظم بھی سنائی جناب مختار احمد فردین نے پرنسپل پروفیسر پراوین کمار کو تہنیت پیش کی اس موقع پر سینیئر صحافی وسابق صدر مدرس جناب محمد حسام الدین ریاض ‘ڈاکٹر محمد صدر الدین شاہد موظف آر ایم او ‘جناب سید مقصود علی انچارج اشرف المدارس اسکول املی بن یا قوت پورہ جناب عنبر خانی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اسٹاف محترمہ گوہر جہاں’ ڈاکٹر فوزیہ فاطمہ’ محترمہ شائستہ صدیقی

 

محترمہ فرزانہ بیگم ‘محترمہ اسماء پروین ‘محترمہ زینت النساء’ ڈاکٹر زہرا فاطمہ’ ڈاکٹر قدسیہ نورین’ محترمہ فردوس بیگم’ ڈاکٹر زہرا فاطمہ’ ڈاکٹر کے سری دیوی’ ڈاکٹر پی منجولا’ ڈاکٹر کے شو بھارانی’ ڈاکٹر یم پرانتا’ ڈاکٹر بی گیتا رانی’ ڈاکٹر کےسری کانت اور جناب سید مسیح الدین نے انتظامات میں حصہ لیا تمام مہمانوں کی شالپوشی کی گئی مزاحیہ شعرا جناب فرید سحر اور جناب لطیف الدین لطیف کے کلام پر ساری محفل زعفران زارہو گئی جناب سید مصطفی علی سید اور محترمہ سیدہ نجم النسا لیکچرر اردو نے بھی کلام سنایا

 

جناب شاہنواز مرزا نے یوم تعلیم کی مناسبت سے کلام سنایا جسے بے حد پسند کیا گیا ڈاکٹر محمد انور الدین اسسٹنٹ پروفیسر اردو کے شکریہ پر اس کامیاب وباقار تقریب کا اختتام عمل میں آیا

متعلقہ خبریں

Back to top button