تقریب “یومِ اقلیتی بہبود” بضمن یوم پیدائش مولاناابولکام آزاد۔ زیر اہتمام تلنگانہ اردو اکیڈیمی و ٹمریز۔ مولانا آزاداور مخدوم ایوارڈز کی پیش کش بدست چیف منسٹر ریونت ریڈی

کے این واصف
کانگریس اور ذاتی طور پر مین اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف ہیں۔ نیز جب تک کانگریس اقتدار میں ہے اقلیتون اور خصوصاً مسلمانون کو ڈرنے کی قطعاً ضرورت نہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کیا۔ وہ “یوم اقلیتی بہبود” بضمن یومِ پیدائش مولاناابولکام آزاد تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس تقریب کا اہتمام تلنگانہ اردو اکیڈیمی اور تلنگانہ اقلیتی اقامتی تعلیمی اداراجات سوسائیٹی (ٹمریز) نے کیاتھا۔
اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے وزیر اعلٰی ریونت ریڈی نے وزیر آعظم نریندر مودی کی حکومت اور بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بی جے پی حکومت اقلیتوں کو حق رائے دہی سے محروم کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اقلیتوں کو حاصل چار فیصد تحفظات ختم کرنے کا مطالبہ کرنے والے بی جے پی قائدین گجرات میں ایسا کیوں نہیں کرتے۔
بنجارہ بھون، روڈ نمبر 10 بنجارہ ہلز میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے الزام لگایا کہ خصوصی ووٹر فہرست نظرثانی (ایس آئی آر) کے نام پر اقلیتوں، دلتوں اور غریبوں کے ووٹ حذف کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اقلیتی طلبہ کے وظائف کے معاملے میں بھی سیاست کر رہی ہے۔ انھون نے کہا کہ چار فیصد ریزرویشن نے مسلم طبقے کی ترقی میں انقلابی تبدیلی برپا کی۔
ریزرویشن ختم کرکے بی جے پی غریب طبقے کے بچون کو تعلیم محروم کرنا چاہتی ہے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ریونت ریڈی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کانگریس کا مقصد مودی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنا ہے۔ انہوں نے بی آر ایس قائدین کے اس الزام پر بھی سخت ردعمل ظاہر کیا اور کہا کہ کانگریس اور بی جے پی قائدین ایک ہیں۔ انھون نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی تلنگانہ میں اقتدار حاصل کرنے کے خواب دیکھنا بند کرے۔
ریونت ریڈی نے مولانا ابوالکلام آزاد کو زبردست خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزاد نے ملک کے تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور ملک میں یونیورسٹیوں کے ساتھ کی ساتھ اعلٰی تعلیم کے ادارے آئی آئی ٹیز کے قیام کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا کہ اسی دور میں رکھی گئی مضبوط بنیادوں کے نتیجے میں آج ہندوستانی دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔
اس تقریب کی صدارت چیرمین تلنگانہ اردو اکیڈیمی جناب طاہر بن حمدان نے کی۔ تقریب میں شریک دیگر اہم شخصیات میں اظہرالدین وزیر برائے اقلیتی بہبود، جناب محمد علی شبیر مشیر حکومتِ تلنگانہ، جناب عظمت اللہ حسینی چیرمین تلنگانہ وقف بورڈ، جناب عبیداللہ کوتوال چیرمین تلنگانہ مالیاتی کارپوریشن، جناب افضل بیابانی خسرو پاشاہ چیرمین تلنگانہ حج کمیٹی، جناب وی ہنمنت راؤ مشیر حکومتِ تلنگانہ، محمد فہیم الدین صدر نشین اقامتی تعلیمی اداراجات سوسائیٹی، جناب احمد ندیم پرنسپل سکریٹری اقلیتی بہبود، جناب شفیع اللہ سکریٹری اقلیتی بہبود، پروفیسر ایس اے شکور ڈائریکٹر دائرة المعارف، ایم اے حمید ڈائریکٹر اقلیتی بہبود، محمد اسداللہ ڈائریکٹر اردو اکیڈمی، دانم ناگیندر، دیپک جان، وغیرہ شامل تھے۔
تقریب سے مخاطب کرنے والوں میں محمد اظہرالدین، محمد علی شبیر،شفیع اللہ اور ایوارڈ یافتگان ڈاکٹر عامر اللہ خان (مولانا آزاد نیشنل ایوارڈ) اور مسز قمر جمالی (مخدوم محی الدین ریاستی ایوارڈ) وغیرہ شامل تھے۔ اس تقریب چھ بسٹ ٹیچرز جن میں جی مسٹر سری کانت، مسز پی سیتامہالکشمی، مسز اشرف النساء، مسز ایم سورما، مسٹر ڈی رمنا اور مسز ارونا ریڈی شامل تھے۔
بنجارہ بھون میں منعقداس تقریب میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ معروف اینکر ڈاکٹر جاوید کمال نے اس تقریب کی نظامت کے فرائض انجام دئیے۔



