تلنگانہ میں 21 آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے، حیدرآباد کے نئے پولیس کمشنر مہیش بھگوت مقرر
تلنگانہ میں 21 آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے، حیدرآباد کے نئے پولیس کمشنر مہیش بھگوت مقرر
حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے ریاست میں 21 آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ چیف سکریٹری سنجے جاجو نے جمعرات کو اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے۔
حیدرآباد کے موجودہ پولیس کمشنر سجنار کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں فائر اینڈ ڈیزاسٹر ریسپانس کے ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے، جبکہ انہیں ایس پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل کی اضافی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔ ان کی جگہ مہیش بھگوت کو حیدرآباد کا نیا پولیس کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح انیل کمار کو آر ٹی سی کا وائس چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر، سواتی لکڑا کو جیلوں کا ڈائریکٹر جنرل، سومیا مشرا کو وومن سیفٹی ونگ کا ڈائریکٹر جنرل، ناگی ریڈی کو محکمہ سیول سپلائیز کا کمشنر اور چارو سنہا کو اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔




