جرائم و حادثات

کریم نگر کے 18 سالہ نوجوان کی سڑک حادثہ میں موت، حسینی پورہ میں غم کی لہر

کریم نگر، 13 نومبر (اردو لیکس): کریم نگر کے حسینی پورہ سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ محمد ہشام خان ولد محمد تاج جمعرات کی شب سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ کار میں حیدرآباد کی سمت جارہے تھے کہ ونٹی مامیڑا کے قریب کار بے قابو ہوکر سڑک کنارے درخت سے ٹکرا گئی

 

، جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ راہگیروں نے انہیں ایمبولینس کے ذریعہ گجویل ہاسپٹل منتقل کیا، جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر کریم نگر منتقل کیا جارہا تھا

 

، تاہم راستے میں ہی ان کا انتقال ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ متوفی کے بھائی لندن سے پہنچ رہے ہیں، جس کے باعث ہفتہ کی صبح 10 بجے مسجد توحید میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button