جرائم و حادثات

شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل۔ تلنگانہ کے کوہیر میں واردات

حیدرآباد: شوہر نے بیوی کا قتل کردیا یہ واردات ریاست تلنگانہ ضلع سنگاریڈی کے کوہیر میں رونما ہوئی۔ کوہیر کے مشن کمپاؤنڈ کے رہنے والے سریش عرف جے پال کی شادی 15 سال قبل سنجے نگر کالونی کی رہنے والی بھاگیماں (32) سے ہوئی تھی۔

 

ان کی دو بیٹیاں ہیں۔بھاگیماں اپنے خاندان کی پرورش کے لیے شہر کے ایک پرائیویٹ شاپنگ مال میں کام کرتی تھی دوسری طرف شوہر جے پال بیروزگار بتایا گیاہے اور شراب کا عادی تھا وہ اپنے ذاتی خرچ کے لیے پیسے مانگ کر اکثر اپنی بیوی سے جھگڑا کرتا تھا۔

 

دیوالی تہوار کی رات شوہر اور بیوی کے درمیان پیسوں کے معاملے پر جھگڑا ہوا۔ بیوی کی جانب سے پیسے دینے سے انکار کرنے پر جے پال نے غصے میں آکر بیوی پر خنجر سے حملہ کردیا تھا ۔ شدید زخمی حالت میں بھاگیماں کو فوری طور پر علاج کے لیے کوہیر کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا

 

جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگئی۔ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button