جڑچرلہ کے ایم ایل اے انیرودھ ریڈی کا صحافیوں کے لیے بڑا اعلان، ہر ماہ تنخواہ سے ایک لاکھ روپے مختص کرنے کا تیقن

تلنگانہ کے :جڑچرلہ شہر میں آج یوم عالمی یومِ صحافت کے موقع پر جڑچرلہ پریس کلب کے زیرِ اہتمام ڈاکٹر بی آر آر ڈگری کالج میں صحافیوں کا ایک پُرجوش اور پُروقار اجتماع منعقد کیا گیا۔
اس تقریب میں حلقہ اسمبلی جڑچرلہ کے رکن اسمبلی جنم پلی انیرودھ ریڈی نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ماہ اپنی ایم ایل اے تنخواہ سے ایک لاکھ روپے مختص کرنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے جڑچرلہ میں پریس کلب کے قیام کے لیے بھرپور کوشش کرنے اور زیرِ التواء ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر بھی جلد مکمل کروانے کا تیقن دیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ایل اے نے کہا کہ صحافی جمہوریت کا اہم ستون ہیں اور انہیں چاہیے کہ حقائق کو بے خوف و خطر عوام کے سامنے پیش کریں صحافیوں کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور صحافتی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے دیانت داری کے ساتھ خدمات انجام دینی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر صحافی حق اور انصاف کا ساتھ دیں تو وہ ان کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔اس موقع پر روز نامہ اعتماد کے نمائندہ محمد ستار عاشق کی شال پوشی گلپوشی پیش کرتے ہوئے تحینت پیش کی گئی ۔



