جرائم و حادثات

حیدرآباد پرانا شہر قتل واقعہ۔ ناجائز تعلقات کا انکشاف، بیوی نے عاشق کے ساتھ ملکر بنایا منصوبہ؟

حیدرآباد: پرانے شہر کے علاقے بنڈلہ گوڑہ میں کل پیش آنے والے کار تاجر عبدالرحیم کے قتل کیس کے معاملہ میں نیا موڑ سامنے آیا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ رحیم کی بیوی نے ہی اپنے عاشق کے ساتھ مل کر اسے قتل کیا ۔

 

گھر سے ہی سیکنڈ ہینڈ کاروں کا کاروبار کرنے والے محمد عبدالرحیم عرف ببو (45) بنڈلہ گوڑہ ہائی وے ہوٹل کے قریب ابوبکر کالونی میں پہلی منزل پر واقع ایک کرایہ کے مکان میں مقیم تھے۔ ان کے ساتھ بیوی

 

شیریں سلطانہ، دو بیٹے، ایک بیٹی اور والدہ بھی رہتے ہیں۔ جمعرات کی رات وہ رشتہ داروں کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد گھر واپس آ کر سو گئے تھے۔صبح تقریباً 6:35 بجے کرتا سر پر ٹوپی اور ماسک پہنے ایک شخص وہاں آیا تو شیریں سلطانہ نے دروازہ کھولا۔

 

ملزم سیدھا بیڈ روم میں گیا اندر سے دروازے کی کنڈی لگائی اور ہتھوڑے سے وار کر کے رحیم کو قتل کر کے فرار ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق شیریں سلطانہ نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر رحیم کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

 

قتل کے بعد ملزم کے بالکونی سے دوسرے گھر کی چھت پر کود کر فرار ہونے کے مناظر سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہو گئے ہیں۔ مقتول کی بیوی پر شک کرتے ہوئے جب پولیس نے اس سے پوچھ گچھ کی تو اصل حقیقت سامنے آ گئی۔

 

یہ بات واضح ہوئی کہ ناجائز تعلقات میں رکاوٹ بننے کی وجہ سے دونوں نے مل کر رحیم کو راستے سے ہٹا دیا تاہم پولیس ی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button