جرائم و حادثات

حیدرآبا میں گنیش جلوس کے دوران حادثات 2 بچے ہلاک

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں گنیش وسرجن کے دوران پیش آئے مختلف سڑک حادثات میں دو لڑکوں کی موت ہوگئی۔ سنجیویا پارک کے پاس گنیش مورتی لے جانے والی گاڑی سے حادثاتی طورپرایک لڑکا گرپڑا اوراس کی موت ہوگئی۔

 

مرنے والے کی شناخت پی کمار کے طورپرکی گئی ہے اوروہ پرانے شہر کا رہنے والا بتایا گیا ہے۔ ایک اورحادثہ بشیرباغ فلائی اووربریج کے پاس پیش آیا۔ پولیس کے مطابق سنتوش نگرسے تعلق رکھنے والا 4 سالہ لڑکا اپنے ماں باپ کے ساتھ گنیش وسرجن میں شامل ہونے کیلئے بائیک پر جارہا تھا کہ ان کی گاڑی بشیرباغ علاقہ میں بے قابو ہوگئی

 

جس کے نتیجہ میں وہ تمام گاڑی سے گرپڑے اسی دوران عقبی سمت سے آنے والی دوسری گاڑی نے 4 سالہ لڑکے کو ٹکردے دی جس کی وجہہ سے اس کی موت ہوگئی۔ مہلوک کی شناخت آیوش کے طورپرکی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button