جرائم و حادثات

پاکستان میں بس اورآئیل ٹینکرمیں تصادم کے بعد بھڑک اٹھی آگ 20 جاں بحق

نئی دہلی: پاکستان میں پیش آئے سڑک حادثہ میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق ملتان سے سکھر جانے والی ہائی وے پر آئل ٹینکر اورخانگی سلیپر بس میں تصادم ہوگیا جس ک نتیجہ میں 20 افراد ہلاک اور6 زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ کل نصف شب پیش آیا۔ حادثہ اس قدرخوفناک تھا کہ تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہہ سے مہلوکین کی شناخت مشکل ہوگئی۔

ڈپٹی کمشنر ملتان نے ٹویٹرپیغام میں بتایا کہ صبح 4 بجے موٹر وے اوبرا جنوبی پر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان افسوس ناک حادثہ ہوا۔ لاہور سے کراچی جانے والی بس نے آئل ٹینکر کو پیچھے سے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔ حکام کے مطابق چھ زخمیوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ان زخمیوں کی حالت بھی تشویش ناک ہے۔ حادثہ کے بعد اس مصروف ہائی وے پرٹریفک کے نظام میں خلل پڑا۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے حادثہ میں اموات پرگہرے رنج کا اظہارکیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button