جرائم و حادثات

بس ندی میں گرپڑی 6 جوان ہلاک۔ کشمیرمیں حادثہ

نئی دہلی: کشمیرکے پہلگام میں ایک بس ندی میں گرپڑی جس کے نتیجہ میں 6 جوانوں کی موت ہوگئی۔ اس بس میں انڈو تبت بارڈر پولیس کے جوان سفرکررہے تھے۔ بس میں حادثہ کے وقت 39 جوان سوار تھے جن میں 37 آئی ٹی بی پی کے جوان اوردو کشمیرپولیس کے ملازمین شامل ہیں۔ بریک فیل ہونے کے نتیجہ میں بس فرصلان کے مقام پرندی میں گرپڑی۔ معلوم ہوا ہے کہ اس بس میں امرناتھ یاترا کے پاس ڈیوٹی انجام دینے والے ملازمین سفرکررہے تھے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب چندن واری سے بس پہگام جارہی تھی۔ زخمیوں کوعلاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button