جرائم و حادثات
حیدرآباد آوٹر رنگ روڈ پر حادثہ 2 گاڑیاں شعلہ پوش 3 افراد زندہ جھلس کر ہلاک

حیدرآباد: حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ عبداللہ پور میٹ کے پداعنبرپیٹ میں ہفتہ کی صبح ایک دلخراش سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹاٹا کرُو کار سڑک کے کنارے ٹہری بولیرو گاڑی سے ٹکرا
گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ دونوں گاڑیوں میں فوری طور پر آگ بھڑک اٹھی۔آگ نے دونوں گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ان میں موجود تین افراد باہر نکلنے سے قاصر رہے جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ پولیس
کے مطابق حادثہ میں جھلس کر ہلاک ہونے والے نوجوانوں کی شناخت حیدرآباد کے بہادر پورہ کی ایچ بی کالونی کے 23 سالہ دیپیش اگروال، وجے نگر کالونی کے 22 سالہ سچئے مال پانی اور موسی پیٹ کے 23 سالہ پریانشو کے طور پر کی گئی ہے۔