جرائم و حادثات

4 کمسن بچے تالاب میں غرق۔حیدرآباد کے مضافات میں افسوسناک واقعہ

حیدرآباد:ضلع رنگاریڈی کے یاچارم منڈل میں تیراکی کے دوران 4 کمسن بچے تالاب میں غرق ہوگئے۔ اس حادثہ کی وجہہ سے ان بچوں کے ارکان خاندان پرسکتہ طاری ہوگیا اوروہ زاروقطارروتے ہوئے مقام حادثہ پرپہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق تاڑی پتری کے رہنے والے 12 سالہ خالد 10 سالہ ریجان 9 سالہ عمران اور14 سالہ سمرین اسکولی تعطیلات کی وجہہ سے تاڑی پتری کے تالاب کے پاس گئے ہوئے تھے اورتیراکی کررہے تھے کہ حادثاتی طورپرتالاب میں غرق ہوگئے۔

پولیس نے مقامی افراد کے ساتھ ملکرغوطہ خوروں کی مدد سے نعشوں کو تالاب سے باہرنکالا اوراس معاملہ میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button