جرائم و حادثات

بارش کے دوران ایک شخص جاں بحق۔حیدرآباد میں واقعہ

حیدرآباد: ریاستی دارالحکومت حیدرآباد میں موسلادھار بارش کے دوران ایک شخص کی جان چلی گئی۔ عابڈس میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کے دوران ٹین گرنے سے ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ شہر میں گزشتہ چند گھنٹے سے ہورہی بارش کے دوران فرید نامی شخص بارش سے بچنے دیوار کے سائے میں کھڑا ہو گیا تھا کہ اسی دوران ملحقہ عمارت کی چوتھی منزل سے ٹین گرپڑے جس کے نتیجے میں اس شخص کی موت ہوگئی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button