جنرل نیوز

کھمم کے رورل علاقہ کی مسجد میں بورویل کی تنصیب

کھمم کے رورل علاقہ کی مسجد میں بور کی تنصیب  عمل میں لائی گئی۔ کھمم شہر کے رورل منڈل ورنگل کراس روڈ پر واقع مسجد عمر ابن الخطاب میں عوام ہند ویلفر اینڈ چیاریٹیبل فاونڈیشن کی جانب سے بورویل کی تنصیب عمل میں لائی گئی۔ مسجد کے لیے بورویل کی شدید ضرورت تھی

 

مسجد کے ذمداروں نے عوام ہند ویلفر اینڈ چیاریٹیبل فاونڈیشن کے صدر نشین حافظ محمد جواد احمد سے مسجد کے لیے بورول دلوانے کے لیے درخواست دی جس پر حافظ محمد جواد احمد نے مسجد کے لیے فوری بورول دلوایا آج بعد نماز جمعہ بورول کا افتتاح حافظ محمد جواد احمد کی صدارت میں پی سی سی ممبر رائلہ ناگیشور راؤ کھمم ضلع کانگریس صدر درگا کھمم سٹی کانگریس صدر محمد جاوید نے افتتاح انجام دیا

 

اس موقع پر رائلہ ناگیشور راؤ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق سے اللہ خوش ہوتا ہے اس بورول کو مسجد کے علاوہ تمام عوام کی استعمال کے لئے دلایا گیا جو بے حد خوشی کی بات ہے انھوں نے حافظ محمد جواد احمد کی سماجی ملی خدمات کی ستائش کی

متعلقہ خبریں

Back to top button