جرائم و حادثات

سنگاریڈی ضلع میں سڑک حادثہ، فلم نگر ایس آئی راجیشور ہلاک

تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے چریال گیت کے پاس  تیز رفتاری کے باعث پیش آئے سڑک حادثے میں فلم نگر کے سب انسپکٹر راجیشور ہلاک ہوگئے۔ چہارشنبہ کی رات وہ حیدرآباد کے بلکم پیٹ یلماں مندر کے قریب بندوبست کے فرائض انجام دینے کے بعد واپس جارہے تھے کہ ان کی کار ایک لاری سے ٹکرا گئی۔

 

حادثہ اتنا شدید تھا کہ ایس آئی راجیشور موقع پر ہی دم توڑ دیے۔اور کار مکمل تباہ ہو گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قریبی سرکاری اسپتال منتقل کردیا۔

 

پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button