جرائم و حادثات

تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں بھیانک سڑک حادثہ _ عادل آباد جامع مسجد کے صدر عبدالمعیز الدین کے بشمول خاندان کے 5افراد جاں بحق ؛ 3 دیگر زخمی

عادل آباد _ یکم اکتوبر (اردولیکس) تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں پیش آئے ایک دلخراش سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں عادل آباد کے جامع مسجد کے صدر عبدالمعیز الدین کے افراد خاندان شامل ہیں یی

 

حادثہ پیر کی رات 12 بجےکے بعد عادل آباد ضلع کے گڈی ہٹنور منڈل کے میکلاگنڈی کے پاس پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق عادل آباد جامع مسجد کے صدر عبدالمعیز الدین صاحب اپنے افراد خاندان کے ہمراہ اسوزو پک اپ گاڑی میں نرمل ضلع کے بھینسہ سے اپنے نواسے کی دستار بندی تقریب سے عادل آباد واپس آرہے تھے۔گاڑی میں 8 افراد سوار تھے جو حادثے کا شکار ہوگئی۔بتایا جارہا ہے کہ گاڑی قومی شاہرہ 44 میکلاگنڈی کے پاس ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی ۔حادثہ اتنا خطر ناک تھا کہ دو لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔مہلوکین میں عادل آباد جامع مسجد کے صدر 65 سالہ عبدالمعیز الدین ،اُن کے داماد 40 سالہ خواجہ معین الدین، 11 سالہ محمد عثمان الدین،13 سالہ فرید الدین اور 5 سالہ محمد علی شاملِ ہیں۔جبکہ 38 سالہ عائشہ آفرین،8 سالہ اقراء اور 10 سالہ محمد سعد شدید زخمی ہوگئے۔۔۔

 

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی اور زخمیوں کو تین 108 ایمبولینس کے ذریعے عادل آباد رمس ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔جن کا رمس ہاسپٹل میں علاج جاری ہے اور باقی نعشوں کو رمس ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے.تیز رفتاری حادثے کی وجہ ہے؟ گوڈی ہٹنور پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کررہی ہے۔۔

متعلقہ خبریں

Back to top button