بزنس

ایک فون پردم کے روٹ آپ کے دروازے پر

حیدرآباد(راست)حیدرآبادی تہذیب دنیا بھرمیں اپنی منفردپہچان رکھتی ہے یہاں کے پکوان کی ساری دنیا میں دھوم ہے۔ حیدرآباد کی بریانی کی مقبولیت کسی اور جگہ کی بریانی کوحاصل نہیں ہوئی ہے۔ حیدرآباد کوبہترین پکوان کے شہرکے طورپرجاناجاتا ہے اور ہرروز کئی ہوٹلس کھل رہے ہیں۔

اسی طرح مختلف موقعوں پر حیدرآباد میں مختلف کھانے کی چیزیں بنوائی جاتی ہیں۔ پہلے زمانہ میں محرم کے موقع روٹس گھروں میں ہی تیارہوتے تھے۔آج تیزرفتار دنیا اور لوگوں کے پاس وقت کی قلت کے سبب ہرچیز بیکریوں میں بنائی جارہی ہے۔محرم میں روٹس لوگ پابندی سے کھاتے ہیں۔ بیکریوں کے علاوہ مختلف گھروں میں بھی بہترین شیف روٹس تیار کررہے ہیں۔ شوگر اینڈاسپائس کے نام سے بھی روٹس فروخت کیے جارہے ہیں۔

فریسہ صدیقی جنہیں کالج کے دو ر سے ہی پکوان کا شوق تھا انہوں نے بھی اس مرتبہ بہترین او رتازہ روٹس بناکر لوگوں کو گھر تک پہنچانے کا منصوبہ بنایا جسے لوگوں نے کافی پسند کیا۔ ان روٹس کو ڈرائی فروٹ اور بہترین پیاکنگ کے ساتھ لوگوں تک پہنچایاجارہا ہے۔۔ اگرآپ واٹس پر 9985409508 آرڈردیتے ہیں تو چند لمحے میں آپ کے دروازے پر یہ بہترین روٹس دستیاب ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button