جرائم و حادثات

حیدرآباد میں خاتون کا قتل

حیدرآباد: نامعلوم افراد نے ایک خاتون کا قتل کردیا یہ واردات میر پیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئی۔

 

تفصیلات کے مطابق تمل ناڈو ریاست سے تعلق رکھنے والے ارون کمار اور ان کی اہلیہ انیتا (35) اپنے خاندان کے ساتھ گزشتہ چار سال سے جلیل گوڑہ، دھاتو نگر میں واقع سری لکشمی ریذیڈنسی کے بلاک اے کی تیسری منزل پر کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے۔

 

ارون کمار مرکزی حکومت کے ایک ادارے میں ملازمت کرتے ہیں۔ چہارشنبہ کے روز جب بچے اسکول سے گھر واپس آئے تو انہوں نے اپنی ماں انیتا کو خون میں لت پت حالت میں پڑا ہوا دیکھا۔ بچوں نے فوری طور پر اپنے باپ کو اس واقعے کی اطلاع دی۔

 

اطلاع ملتے ہی ارکان خاندان انیتا کو جلدی سے قریبی خانگی اسپتال لے گئے تاہم ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔

 

واقعے کی اطلاع ملنے پر میر پیٹ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ شمس آباد ڈی سی پی راجیش، آدی بٹلہ اے سی پی پردیپ کمار ریڈی اور انسپکٹر بی شوبھن نے کلوز ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button