بزنس

سونے کی قیمت میں اندرون 2 ہفتہ زائد 5 ہزار روپئے کی کمی

نئی دہلی: قومی دارلحکومت دہلی میں سونے کی قیمتوں میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران زبردست کمی آئی ۔ یکم نومبر 2024 کو 24 کیریٹ سونا 78867 روپے فی 10 گرام کے حساب سے دستیاب تھا

 

جبکہ 14 نومبر کو اس کی قیمت کم ہو کر 73,750 روپے فی 10 گرام ہو گئی۔ ان دو ہفتوں میں تقریباً 5,117 روپے کی کمی نے سونے کی قیمت کو گزشتہ کئی ماہ کی بلند سطح سے نیچے آگئی ہے۔انڈین بلین جویلرز ایسوسی ایشن (آئی بی جے اے) کی ویب سائٹ پر دستیاب اعداد و شمار کے

 

مطابق یکم نومبر کو خالص 24 کیرٹ سونے کی قیمت 81 ہزار روپے فی 10 گرام تک جا پہنچی تھی تاہم اب یہ قیمت کم ہو کر 75,260 روپے پر آ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button