جرائم و حادثات

ہوس کے درندوں سے اب لڑکے بھی محفوظ نہیں۔دہلی میں 12 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کا گھناونا واقعہ

نئی دہلی: قومی دارالحکومت کے سیلم پورعلاقے میں 12 سالہ بچے کے ساتھ اجتماعی طورپربدفعلی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ دہلی خواتین کمیشن کو موصول شکایت میں سیلم پور کی رہنے والی ایک خاتون نے بتایا کہ اس کے 12 سالہ بیٹے کے ساتھ 18 ستمبر کو چار لوگوں نے وحشیانہ حرکت کی۔

خاتون نے بتایا کہ ملزموں نے ان کے بیٹے کواینٹوں اور سلاخوں سے بری طرح پیٹا۔ 22 ستمبرکو ان کو اس واقعہ کا علم ہواجس کے بعد والدین نے دہلی پولیس کو اطلاع دی اور لڑکے کو ہاسپٹل میں داخل کرایا فی الحال بچے کی حالت تشویشناک ہے۔ س واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے دہلی کمیشن برائے خواتین (DCW) نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔پورے معاملے پر کی گئی کارروائی کی مکمل رپورٹ 28 ستمبر تک دینے کو کہا ہے۔

دہلی میں ہونے والے اس واقعے پر سواتی مالیوال نے کہا کہ ‘کیا دہلی میں لڑکیاں بھی محفوظ نہیں ہیں لڑکے بھی؟ 12 سالہ لڑکے کو 4 افراد نے وحشیانہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور لاٹھیوں سے مارنے کے بعد بے ہوش حالت میں چھوڑ دیا۔ بچہ اس وقت ہاسپٹل میں داخل ہے اور آئی سی یو میں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button