انٹرٹینمنٹ

ٹی 20 سیریز پر بھارت کا قبضہ _ حیدرآباد کے فیصلہ کن میچ میں ٹیم انڈیا کی شاندار کامیابی

حیدرآباد_ 25 ستمبر ( اردولیکس)  بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف تین  میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی۔ حیدرآباد کے اپل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ تاہم، اوپنر کیمرون گرین (52) اور ٹم ڈیوڈ (54) کے شاندار کھیل کے ساتھ آسٹریلیا کی ٹیم نے 186/7 کا اسکور کیا۔

بھارتی بلے باز کے ایل راہل (1) پہلے ہی اوور میں پویلین جا بیٹھے۔ اس کے بعد کچھ اچھے شاٹس کھیلنے والے روہت شرما (17) بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔ سوریہ کمار یادو (69) اور کوہلی (63) نے  شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح کی طرف لے گئے۔

 

آخری اوور میں 11 رنز درکار تھے۔ کوہلی نے پہلی گیند پر زبردست چھکا لگایا۔ وہ اگلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ اس اوور کی پانچویں گیند پانڈیا (25 ناٹ آؤٹ) نے بلے کا کنارہ لیا اور گیند  باؤنڈری کی طرف کھیل دیا ، جس سے  ہندوستانی ٹیم 6 وکٹوں سے جیت گئی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے 3 میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی۔ آسٹریلوی باؤلرز میں ڈینیئل سامس نے 2، جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button