جرائم و حادثات

والدین کی جانب سے سیل فون نہ دینے پر15 سالہ جویریہ انجم کی خود کشی _ تلنگانہ کے نرساپور میں پیش آیا المناک واقعہ

میدک یکم مئی (اردو لیکس نیوز)(ح،م،ف،م) تلنگانہ کے ضلع میدک کے نرساپور میں ایک لڑکی نے والدین کی جانب سے سیل فون نہ دینے پر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق جویریہ انجم عمر15 بنت محمد شہاب الدین،ساکن محلہ سنیتا لکہشما ریڈی کالونی نرساپور جو 9 ویں جماعت نرساپور گرلز ہائی اسکول میں زیر ِ تعلیم ہے۔گھر کا کام کاج چھوڑ کر سیل فونس میں گیم کھیلنے میں مصروف رہتی تھی کئی مرتبہ لڑکی کو سیل فون پر گیم کھیلتے دیکھ کر والدین نے بچی کی سرزنش کی ۔

آج اسی مسلہ پر انجم کی اس کے والدین نے سرزنش کی ۔ جس کے بعد لڑکی دلبرداشتہ ہوکر گھر کے ہی بیڈروم میں پنکھے سے لٹک کر  4.30 بجے خود کشی کرلی۔اس واقعہ پر  نرساپور پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button