جرائم و حادثات

تلنگانہ کے ضلع منچریال میں لاری اور آٹو میں ٹکر 4 ہلاک 3 زخمی

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے منچریال ضلع میں سڑک حادثہ پیش آیا۔ نَسپور میں ایک لاری اور آٹو کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چار مزدور ہلاک ہوگئے جبکہ مزید تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔

 

زخمیوں کو منچر یال کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کرکے علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔حادثے کے مقام پر ہی دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ زیرِ علاج مزید دو افراد نے دم توڑ دیا۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت مندامری منڈل کے پونّارم کی لکشمی

 

لیمورو وینکٹاپور کی اَگّو سوندریا، سونیا اور سمالتا کے طور پر ہوئی ہے۔یہ تمام افراد روزانہ مزدوری کے لیے آٹو میں منچریال جا رہے تھے کہ راستے میں یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس کا خیال ہے کہ آٹو ڈرائیور کی لاپرواہی کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔اطلاع ملنے پر وزیر وویک ہاسپٹل پہنچے اور متاثرین سے ملاقات کی۔

 

انہوں نے مہلوک افراد کے خاندانوں کو شخصی طور پر 25 ہزار روپے اور زخمیوں کو 10 ہزار روپے مالی امداد فراہم کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button