تلنگانہ
حیدراباد میں گیانیش کمار کے خلاف کانگریس کی جانب ریالی

حیدرآباد میں تلنگانہ کانگریس کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر شہر کی نیکلس روڈ پر احتجاج کیا گیا
۔ پارٹی قائدین نے الزام عائد کیا کہ ووٹر فہرست کی خصوصی جامع نظرثانی میں مبینہ خامیوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے سی ای سی کو استعفیٰ دینا چاہیے۔ احتجاجی ریالی اندرا گاندھی کے مجسمے سے الیکشن کمیشن کے دفتر تک نکالی گئی
، جس کے دوران مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ احتجاج میں تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر بی مہیش کمار گوڑ، وزرا پونم پربھاکر، سریدھر بابو دانم ناگیندر سمیت دیگر قائدین نے شرکت کی۔



