جرائم و حادثات

حیدرآباد کی ایک مسجد میں پاگل نوجوان کی توڑ پھوڑ

حیدرآباد _ 25 اکتوبر ( اردولیکس) حیدرآباد کے شیخ پیٹ کی ایک مسجد میں توڑ پھوڑ کرنے والے پاگل نوجوان کو گولکنڈہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔یہ واقعہ پیر کو مسجد توحید شیخ پیٹ میں صبح 7:45 بجے پیش آیا ۔جہاں ایک نامعلوم نوجوان داخل ہوا جو مسجد کی مین گیٹ میں داخل ہونے کے بعد وہ سیدھا مسجد کے اندرونی دروازہ پر پہنچا اور مسجد کے دروازوں کو لاتیں مارکر شیشوں کے دروازوں کو چکنا چور کر دیا اور دیگر دروازوں کو بھی توڑنے کی کوشش کی دیگر سامان کو نقصان پہنچایا ۔ اس نے چپل پہنے ہوۓ جاۓ نمازوں پر کھڑے ہوکر گالی گلوج بھی کی اور لوگوں کو خبر دار کرنے کی کوشش کی

۔حالانکہ اس وقت مسجد میں کوئی بھی نہیں تھا۔ مسجد کے دروازوں کوتوڑنے اور مسجد کے سامان کے توڑ پھوڑ کا واقعہ سامنے آنے پر جناب راشدالدین فراز کارپوریٹر شیخ پیٹ نے صدر مجلس بیرسٹراسدالدین اویسی ایم پی کو اس واقعہ کی اطلاع دی ۔صدر مجلس کی ہدایت پر مسجد کمیٹی کے ذمہ داروں کے ہمراہ دو پہر 2 بجے گولکنڈہ پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت درج کروائی گئی اور مسجد کے سی سی ٹی وی کیمروں کے کلپس بھی پولیس کے حوالے کئے گئے ۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں میں دیکھنے کے بعد اس کی شناخت کر لی اور اسے اندرون دو گھنٹے حراست میں لے لیا گیا۔ ملزم کا نام شیخ عمران ساکن ٹولی چوکی بتایا گیا ہے۔ وہ ذہنی طور پر معذور بتایا گیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔۔

متعلقہ خبریں

Back to top button