جرائم و حادثات

ایک ہی اپارٹمنٹ کے دو افراد کے معمولی جھگڑے میں احمد خان نامی شخص کا قتل _ تلنگانہ کے نظام آباد شہر میں واقعہ

نظام آباد _ 30 جنوری( اردولیکس) تلنگانہ کے نظام آباد شہر کے اسد بابا  نگر میں اتوار کی رات ایک ہی اپارٹمنٹ میں رہنے والے دو افراد کے درمیان پیش آئے معمولی جھگڑے میں ایک شخص کا قتل کر دیا گیا۔  اسد بابا نگر کے راجیو گروہا کلپا کے رہنے والے 40 سالہ احمد خان کو اسی اپارٹمنٹ کے رہنے والے نے چاقو سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں احمد خان موقع پر ہی دم توڑ دئے

 

تفصیلات کے مطابق ان کے اپارٹمنٹ کا ڈرینج سسٹم ٹوٹ گیا تو احمد خان اور منیر اس کی مرمت کر رہے تھے اس دوران اسی اپارٹمنٹ میں رہنے والا پاشا جو شراب کے نشے میں دھت تھا احمد خان سے جھگڑا کرلیا جس پر احمد خان نے  پاشا کو مار کر وہاں سے بھگا دیا ۔

 

تاہم  پاشا نے اپنے مقامی دوست اختر کو طلب کیا۔ اور اپنے مکان دے چاقو  لے کر آیا اور احمد خان کے سینہ اور پیٹ میں چاقو سے حملہ کردیا ۔ احمد خان وہیں گر گیا، بہت زیادہ خون بہنے لگا۔ ہاسپٹل لے جانے کے بعد ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس نے اہل خانہ کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ پاشا اور اختر  کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button