انٹر نیشنل

میکسیکو کے ایک نائٹ کلب میں اندھا دھند فائرنگ سے 8 افراد ہلاک

حیدرآباد _ 30 جنوری ( اردولیکس ڈیسک میکسیکو سٹی میں ایک بار پھر فائرنگ سے افراتفری مچ گئی ۔  شمالی میکسیکو کے شہر جیریز کے ایک پرہجوم نائٹ کلب میں نامعلوم حملہ آور  کی اندھا دھند فائرنگ میں 8 افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ ہفتے کی رات دیر گئے ریاست زکاٹیکاس میں پیش آیا۔ بھاری مسلح افراد دو گاڑیوں میں بار میں پہنچے۔ بعد ازاں وہ بار میں گھس گئے اور اندھا دھند فائرنگ کی۔

اس واقعہ میں چھ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دو دیگر نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔  فائرنگ سے زخمی ہونے والے پانچ افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ متاثرین میں کلب کے ملازمین، موسیقار اور گاہک شامل ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ کلب کا فرش خون میں لت پت ہونے کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہو گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button