جرائم و حادثات

پولیس اسٹیشن میں‌کانسٹیبل کی خودکشی۔ حیدرآباد میں واقعہ

حیدرآباد: ایل بی نگر پولیس اسٹیشن میں ایک کانسٹیبل کی خودکشی کے واقعے نے سنسنی پھیلا دی۔ رات کی ڈیوٹی پر تعینات کانسٹیبل جے۔ سائی کمار نے رات 2:30 بجے ایل بی نگر اے سی پی (ACP) دفتر کے ریسٹ روم میں پھانسی لے لی۔

 

ساتھیوں نے انہیں فوری طور پر قریبی کامینینی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ پوسٹ مارٹم کے لیے نعش کو عثمانیہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

2024 بیچ سے تعلق رکھنے والے سائی کمار کو فی الحال "ای-کاپس” (E-COPS) ڈیوٹی کے لیے ایل بی نگر اے سی پی دفتر سے منسلک (اٹیچ) کیا گیا تھا۔ وہ کرمن گھاٹ میں اپنے دوستوں کے ساتھ ایک کمرے میں رہتے تھے۔ اسی دوران انہوں نے خودکشی کر لی۔

 

خودکشی کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا پولیس مختلف زاویوں سے اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button