ملک بھر میں بارش میں کمی اور گرمی میں اضافہ۔ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی

نئی دہلی ۔ آئندہ دو ہفتوں کے دوران ملک بھر میں بارش میں کمی آنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیاتِ نے ملک میں آنے والے دنوں میں بارش کی صورتحال کے حوالے سے اہم پیش قیاسی کی ہے۔اندنوں موسم کا عجیب و غریب حال دیکھا جارہا ہے۔ بارش ہوتے ہے جہاں موسم سرد ہورہا ہے وہیں بارش کا سلسلہ ختم ہوتے ہی گرمی کی شدت دیکھی جارہی ہے جس سے لوگ پریشان ہیں۔
محکمہ موسمیات نے واضح کیا کہ مضبوط ہوتے ہوئے ایل نینو کے اثرات کے باعث آئندہ دو ہفتوں کے دوران مغربی، وسطی اور جنوبی ہندوستان میں بارش میں نمایاں کمی واقع ہونے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں معمول سے تقریباً 12 فیصد کم بارش ہونے کا خدشہ ہے۔
بارش میں کمی کے ساتھ ساتھ آنے والے دنوں میں دن کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ متوقع ہے جس سے زرعی شعبے پر اثر پڑ سکتا ہے۔پہلے ہی کم بارش کی وجہ سے کسان پریشان ہیں۔



