جرائم و حادثات

تلنگانہ کے کھمم میں میڈیکل کی طالبہ نے کرلی خودسوزی

کھمم _ 4 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے کھمم شہر میں میڈیکل کی طالبہ نے خودسوزی کرلی ۔ یہ واقعہ کھمم کے ایک خانگی میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں پیش آیا۔ جہاں میڈیکل  میڈیکل کی طالبہ سمودرالا مانا سا (22) نے خودکشی کرلی۔

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ماناسا کالج کے سامنے واقع ہاسٹل کے کی چوتھی منزل پر اپنے کمرے میں پٹرول ڈال کر آگ لگا لی ۔ شدید جھلس جانے کے باعث اس کی موت ہوگئی۔ماناسا بی ڈی ایس کے چوتھے سال میں پڑھ رہی تھی۔

 

اس کا آبائی گاوں محبوب آباد بتایا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور تفصیلات حاصل کیں۔ اس واقعہ کے بارے میں مزید تفصیلات ابھی معلوم نہیں ہو سکی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button