جرائم و حادثات

کورٹلہ میں چلتی کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، کوئی جانی نقصان نہیں

کورٹلہ _ 17 مئی ( اردولیکس) تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے کورٹلہ میں چلتی کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور چند منٹوں میں کار شعلہ پوش ہوگئی ۔ یہ حادثہ کورٹلہ کے پالی ٹیکنک کالج کے پاس نظام آباد ہائی وے پر پیش آیا ۔ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

تفصیلات کے مطابق جگتیال ضلع کے چلگل گاوں سے تعلق رکھنے والے  45 سالہ نرسیا  ٹاٹا انڈیکا وسٹا کار میں کورٹلہ آرہے تھے کہ کورٹلہ کے مضافات میں واقع پالی ٹیکنک کالج کے پاس   اچانک چلتی کار میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے کار کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا۔نرسیا نے فوری چوکسی اختیار کرتے ہوئے کار سے نیچے اتر گئے ۔ اور بغیر کسی نقصان کے باہر نکل گئے اور راہگیروں نے فائر بریگیڈ کو اس کی اطلاع دی۔ کچھ دیر بعد فائر انجن پہنچ گئی اور آگ پر قابو پالیا تب تک کار مکمل طور پر جل گئی تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button