انٹر نیشنل

مسجد الحرام میں خودکش بمبار کی افواہ بے بنیاد – سعودی حکام نے تردید کردی

ریاض : سعودی عرب کے سکیورٹی حکام نے مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام میں خودکش بمبار کی موجودگی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کو مسترد کردیا ہے۔ حکام کے مطابق ایک شخص کو راہگیروں کو ہراساں کرنے اور ان میں خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

 

سعودی سکیورٹی حکام نے بیان میں کہا کہ مذکورہ شخص کے خلاف فوری کارروائی کی گئی، ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ حکام نے واضح کیا کہ واقعے سے متعلق گردش کرنے والے ان دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں جن میں اسے خودکش بمبار قرار دیا گیا تھا۔

 

اس سے قبل سوشل میڈیا پر دعوے کیے جارہے تھے کہ دھماکہ خیز جیکٹ پہنے ایک مشتبہ خودکش بمبار خانہ کعبہ کے قریب پہنچ گیا تھا، جسے سکیورٹی اہلکاروں نے گرفتار کرلیا۔ تاہم سعودی حکام نے ان دعوؤں کی واضح طور پر تردید کردی ہے۔

 

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ افواہوں پر توجہ نہ دیں اور درست معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button