جنرل نیوز

27ویں عرس شریف اور جلسۂ فیضانِ غوثِ اعظم کا انعقاد

27ویں عرس شریف اور جلسۂ فیضانِ غوثِ اعظم کا انعقاد


علماء و مشائخ کے ہاتھوں’’گلستانِ انبیائے کرام و اولیائے عظام‘‘ اور ’’شاہِ شاہ راج پیٹ‘‘ کی رسمِ اجراء

حیدرآباد، یکم اکتوبر (پریس نوٹ) حضرت سید شاہ نوراللہ محمد محمد الحسینیؒ کا 27واں سالانہ عرسِ شریف اور سالانہ گیارھویں شریف عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوا۔ اسی موقع پر مفتی ڈاکٹر سید شاہ سمیع اللہ محمد محمد الحسینی (مصنف و سجادہ نشین) کی تقریباً 700 صفحات پر مشتمل کتاب ’’گلستانِ انبیائے کرام و اولیائے عظام‘‘ اور ایک دوسری کتاب ’’شاہِ شاہ راج پیٹ‘‘ کی رسمِ اجراء بھی عمل میں آئی۔ تقریب میں شہر حیدرآباد کے علمائے کرام، مشائخ عظام، پروفیسرس، اساتذہ، دانشوران ملت، اہل علم و قلم اور معززین نے شرکت کی۔ علماء و مشائخ نے حضرت سید شاہ نوراللہ محمد محمد الحسینیؒ کی دینی، روحانی اور اصلاحی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور حاضرین کو اولیائے کرام کی تعلیمات، ذکر و فکر، اخلاص اور خدمت خلق پر کاربند رہنے کی تلقین کی۔

 

کتاب ’’گلستانِ انبیائے کرام و اولیائے عظام‘‘
یہ کتاب ایک جامع علمی، تحقیقی، اصلاحی اور روحانی مجموعہ ہے، جس میں مصنف کے وہ 128 اسلامی مقالات شامل ہیں جو مختلف اوقات میں حیدرآباد اور ملک کے دیگر علاقوں کے اردو اخبارات میں شائع ہوتے رہے۔ کتاب میں انبیائے کرام علیہم السلام، سیرتِ طیبہ و میلادِ مصطفیٰؐ، امہات المؤمنین، خواتین اہل بیت، خلفائے راشدین، اہل بیت اطہار، صحابۂ کرام، تابعین و تبع تابعین، ائمۂ اربعہ، محدثین، مفسرین، فقہاء، اولیائے کرام اور صوفیائے عظام (رضی اللہ عنہم و رحمہم اللہ) کا تذکرہ شامل ہے۔ اس کے علاوہ سیرت، اسلامی تاریخ، تصوف، عقائد، فقہ، عبادات، اخلاق، دعوت و اصلاح، روحانی تربیت اور اصلاحِ نفس؛ رمضان المبارک، روزہ، تراویح، اعتکاف، شبِ قدر، زکوٰۃ، صدقات، شبِ برات، شبِ معراج، حج و عمرہ سے متعلق رہنمائی؛ نیز خاندانی نظام، خواتین کے حقوق، نوجوانوں کی اصلاح، سماجی مسائل، اتحادِ امت، بین المذاہب رواداری، اسلامی تہذیب و ثقافت، عصرِ حاضر کے مسائل، جدید ٹکنالوجی اور اسلامی و روحانی اسفار جیسے موضوعات بھی زیر بحث آئے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ یہ مضامین محض معلومات کی فراہمی تک محدود نہیں بلکہ علم کو عمل، سیرت کو کردار اور روحانیت کو اصلاحِ نفس سے جوڑنے کی ایک کوشش ہیں۔ کتاب قرآن و سنت کی روشنی میں دینی شعور بیدار کرنے، محبتِ رسولؐ کو فروغ دینے، اہلِ بیت، صحابۂ کرام اور اولیائے کرام کی تعلیمات سے رہنمائی حاصل کرنے اور موجودہ دور میں اخلاقی و روحانی زندگی اختیار کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔

 

مفتی ڈاکٹر سید شاہ سمیع اللہ محمد محمد الحسینی، سجادہ نشین و متولی آستانہ حضرت سید شاہ ملک محمد محمد الحسینیؒ، شاہ راج پیٹ، نے تمام علماء، مشائخ، اساتذہ، پروفیسرز، دانشوران اور معززین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی تشریف آوری اور دعاؤں نے اس تقریب کو مزید یادگار بنادیا۔ انہوں نے بتایا کہ کتاب کے بیشتر مقالات اردو اخبارات میں شائع ہوچکے ہیں اور انہیں ایک جامع مجموعہ کی صورت میں محفوظ کرنے کا مقصد دینی و اصلاحی مضامین کو وسیع حلقۂ قارئین تک پہنچانا ہے

 

۔ انہوں نے کتاب کی تیاری، اشاعت اور تقریبِ اجراء میں تعاون کرنے والے تمام اہلِ علم و قلم اور احباب کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا ان شاء للہ قریب میں اس کتاب کو انگریزی میں بھی شائع کیا جائے گا۔ اس موقع پر ایک اور کتاب بعنوان’’شاہِ شاہ راج پیٹ‘‘ حضرت بندگی مخدوم سید شاہ ملک حسینیؒ احوال و آثار، خاندان، اولاد و احفاد شاہ راج پیٹ، حیدرآباد دکن‘‘ کا بھی اجراء عمل میں آیا۔ یہ کتاب حضرت سید شاہ ملک محمد محمد الحسینیؒ کی حیات و خدمات اور ان کے خانوادہ کے احوال پر مشتمل ہے، اور اس میں تمام سجادہ نشینوں کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ حضرت سید شاہ ملک حسینیؒ نے اپنی روحانی و نسبی عظمت اور دینی خدمات کے ذریعے اہلِ دکن کو اسلامی تہذیب و ثقافت اور اخلاقی شائستگی سے وابستہ کیا۔ اسلامی سوانح نگاری، روحانی وراثت اور علمی تہذیب کے تناظر میں یہ کتاب ایک اہم اضافہ ہے۔ اس کے مصنف سید شاہ کلیم اللہ محمد محمد الحسینی، حضرت سید شاہ سمیع اللہ محمد محمد الحسینی کے فرزند اکبر و جانشین و منتخب سجادہ نشین ہیں۔ تقریب کے ابتدا میں حضرت سید شاہ نوراللہ محمد محمد الحسینیؒ، بزرگانِ دین اور تمام اسلاف کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی۔ ملک و ملت، امتِ مسلمہ کے اتحاد و اتفاق، امن و سلامتی اور عالمِ اسلام کی سربلندی کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔ دونوں کتابوں کی اشاعت حضرت سید شاہ نوراللہ حسینی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ، حیدرآباد کے زیرِ اہتمام عمل میں آئی۔ عرس شریف۔ تقریب رسم اجراء میں شرکت کرنے والوں میں مولانا مفتی خلیل احمد، امیر جامعہ نظامیہ، مولانا ڈاکٹر حافظ مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی نائب شیخ الجامعہ و صدر مفتی جامعہ نظامیہ، مولانا ڈاکٹر سید احمد غوری نائب شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ، مولانا محمد خالد ازہری نائب شیخ الادب جامعہ نظامیہ، مولانا سید محمود بادشاہ قادری چشتی زرین کلاہ جانشین حضرت سلطان الواعظین، پروفیسر ڈاکٹر محمد مصطفی شریف ڈائرکٹر حضرت خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی اکیڈمی گلبرگہ، پروفیسر ڈاکٹر سید مجید بیدار سابق صدر شعبۂ اردو عثمانیہ یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر سید علیم اشرف جائسی پروفیسر ایمریٹس مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، انجینئر مولانا خواجہ شاہ بہاؤالدین نقشبندی فاروق پاشاہ، مولانا سید ولی محی الدین نبیرہ قادری، مولانا سید محمد اکبر حسینی سجادہ نشین درگاہ حضرت سید خواجہ حسین شاہ ولیؒ، مولانا سید شاہ مصطفی پاشا قادری مہتمم کل ہند جمعیت المشائخ، مولانا شاہ فیض اللہ باری خازن کل ہند جمعیت المشائخ، مولانا سید شاہ ستار محمد محمد الحسینی، مولانا سید شاہ فرید الدین محمد الحسینی سجادہ نشین ویچرانی، مولانا سید شاہ معصوم بیابانی ادریس چشتی قادری، مولانا سید مصطفی پاشا قادری موسوی، مولانا ابوالفتح سید بندگی پاشاہ ریاض قادری سجادہ نشین، مولانا محمد فصیح الدین نظامی، مولوی سید محمد عبدالواسع ساجد پیرزادہ قادری، مولانا سید شاہ ولی اللہ حسینی افتخاری چشتی پاشاہ سجادہ نشین چشتی چمن، مولانا ڈاکٹر سید حبیب امام قادری سجادہ نشین بالاپور درگاہ شریف، جناب محمد یوسف، ایڈیٹر دی ناصر ٹائمز، مولانا سید کامل پاشاہ قادری شطاری، مولانا ڈاکٹر خواجہ شاہ محمد شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ چشتی قادری، مولانا قاضی حافظ قاری محمد عبدالرزاق نقشبندی، مولانا سید قدرت پاشاہ قدرتی سجادہ نشین، مولانا سید شرف اللہ حسینی عین اللہ شاہ، مولانا سید معز قادری، بالاپور مشائخ, مولانا قاضی حافظ و قاری محمد عظمت اللہ جعفری، مولانا پروفیسر سید شاہ وحید اللہ حسینی قادری ملتانی، مولانا سلیم مخدومی حبیبی، مولانا سید شاہ اسد اللہ حسینی، مولانا حافظ عبدالغفور عقیل، مولانا محمد وکیل بابا چشتی معینی، صاحبزادہ مولانا سید رفاعی پاشاہ قادری، مولانا سید نجم الدین چشتی وحدتی، مولانا سید طاہر بغدادی قادری، مولانا مختار حسین قادری، مولانا سید طاہر شطاری، مولانا سید شفیع اللہ جاگیردار بیجاپور، مولانا سید معین حسینی صابری، مولانا طارق جلیل، مفتی حافظ و خطیب محمد عبدالجلیل، مفتی حافظ و خطیب محمد سعید الدین اور دوسرے شامل ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button