جنرل نیوز

552 واں عرس حضرت سید شاہ احمد قتال حسینی اشرفی جلالی ؒ عرس شریف سے متعلق پوسٹرس کی رسم اجرائی تقریب کا انعقاد

552 واں عرس حضرت سید شاہ احمد قتال حسینی اشرفی جلالی ؒ

عرس شریف سے متعلق پوسٹرس کی رسم اجرائی تقریب کا انعقاد

کولم پلی میں 12 اکتوبر بروز پیر کو سمینار علمی مذاکرہ کا انعقادِ

نارائن پیٹ: 02 اکتوبر (پریس نوٹ/اردو لیکس) سالانہ 552 واں عرس شریف حضرت مخدوم خواجہ سید شاہ احمد قتال حسینی اشرفی جلالیؒ کولم پلی ضلع نارائن پیٹ کے پوسٹر کی رسم اجرائی عمل میں لائی گی۔ 552 واں عرس شریف مخدوم خواجہ سید شاہ احمد قتال حسینی اشرفی جلالی رح کولم پلی ضلع نارائن پیٹ کے موقع پر 12 اکتوبر بعد نماز مغرب عطر فشانی بہ مزار’ بعدہ علمی سمینار منعقد ہوگا۔

 

16 اکتوبر بروز جمعہ صبح 10 بجے تا 1 بجے دن بین مذہبی کانفرنس احاطہ درگاہ شریف میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس کی صدارت سید شاہ کلیم اللّٰہ حسینی سجادہ نشین بارگاہ جلالیہ گوگی شریف کریں گے۔ اس موقع پر مولانا ڈاکٹر سید احمد حسینی اشرفی جلالی جانشین سجادہ بارگاہ قتالیہ کولم پلی نے تفصیلات سے واقف کروایا اور کہا کہ 12 اکتوبر کو محفل عطر فشانی بہ مزار’ و علمی سمینار منعقد ہوگا۔16 اکتوبر بروز جمعہ صبح 10 بجے تا دوپہر 1 بجے دن بین مذہبی کانفرنس منعقد ہوگی۔ بین مذہبی کانفرنس میں مختلف سیاسی و سماجی مذہبی قائدین کے علاوہ دیگر مذاہب کے پیشواء,سادھو سنت و مشائخین’ علماء شرکت کریں گے۔ بعدنماز عصر بارگاہ قتالیہؒ میں رسم پرچم کشائی (پرچم جلالیہ) کی تقریب منعقد ہوگی

 

جس میں علماء و مشائخ شرکت کریں گے۔ اور بعد نماز مغرب لنگر قتالیہ کا اہتمام رہیگا۔ اور بعد نماز عشاء جلسہ عظمت اولیاء و دستار بندی حفاظ اکرام مدرسہ دارلعلوم اشرفیہ کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔جس میں حضرت مولانا ڈاکٹر سید احمد غوری شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ کا خصوصی خطاب ہوگا۔ کے علاوہ دیگر علماء و مشائخ شرکت کریں گے۔ 17 اکتوبر بروز ہفتہ بعد نماز فجر خانقاہ قتالیہ سے جلوس صندل نکالا جائے گا۔

 

جودرگاہ شریف پہنچے گا جہاں رسم صندل مالی بدست سجادہ نشین نبیرہ حضرت چندا حسینیؒ مخدوم خواجہ سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی انجام دیں گے۔ ‘ بعد نماز عشاء چراغاں و احاطہ درگاہ میں محفل سماع کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ 18 اکتوبر بروز بروز اتوار صبح 8 بجے محفل قل وتقسیم تبرکات عمل میں آئیں گے۔ عرس شریف کے موقع پر تمام تر انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ 552 واں عرس مبارک میں جمیع وابستگان سلسلہ اشرفیہ جلالیہ کولم پلی نے عامتہ المسلمین سے شرکت کی خواہش کی گی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button