جرائم و حادثات

حیدرآباد میں معصوم بچہ کو برہنہ کرکے مرچ پاوڈر چھڑک کا مارا گیا۔ کمسن کی والدہ پولیس سے رجوع

حیدرآباد: شہرکے نامپلی افضل ساگرعلاقہ سے تعلق رکھنے والے معصوم بچے پر دکان کے مالک نے چوری کا الزام لگاتے ہوئے اسے برہنہ کرکے رسیوں سے باندھ کر بری طرح سے پیٹا۔ اس ظالمانہ حرکت کے خلاف پولیس سے شکایت کی گئی ہے۔ 9 سالہ محمد عفان کی والدہ نے بتایا کہ ان کا بیٹا کل کرشنا نامی شخص کی دکان پرسودا لینے کیلئے گیا ہوا تھا۔ دکان کامالک کرشنا بچے پر چوری کا الزام لگاتے ہوئے اسے اپنے گھرکی چھت پر لے گیا، کپڑے اتارکررسی سے باندھنے کے بعد مرچ پاوڈر چھڑک کر پائپ سے بری سے پٹائی کی گئی۔ خاتون نے حبیب نگرپولیس سے اس بات کی شکایت کی پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button