کتے نے پرائیویٹ پارٹ کو کاٹ لیا۔ حیدرآباد میں نوجوان کی موت

حیدرآباد ۔ شہر کے مدھورا نگر میں ایک نوجوان کی مشتبہ حالت میں موت واقع ہوئی، جس کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ گھر میں موجود پالتو کتے کے حملے کا شکار ہوا۔ متوفی کی شناخت داسری پاون کے طور پر کی گئی ہے جو ایک زیورات کی دکان میں ملازم تھا اور اپنے دوستوں کے ساتھ مدھورا نگر میں مقیم تھا۔
اطلاعات کے مطابق پاون طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال گیا تھا اور واپسی پر کمرے میں آرام کے لیے چلا گیا۔ اس نے اندر سے دروازہ بند کر لیا تھا۔ کچھ دیر بعد جب اس کا دوست سندیپ دروازہ کھٹکھٹاتا رہا اور کوئی جواب نہ ملا تو دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوا جہاں پاون مردہ حالت میں پایا گیا۔
کمرے میں ایک پالتو کتا بھی موجود تھا۔ سندیپ کی شکایت کے مطابق پاون کے جسم کے نازک حصے پر کتے کے کاٹنے کے نشانات پائے گئے ہیں جس کے باعث شدید خون بہنے کا اندیشہ ہے۔ پولیس نے مشتبہ موت کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اصل وجہ موت پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔