جرائم و حادثات

حیدرآباد فلک نما قتل واقعہ ملزمین گرفتار۔ جادو ٹونہ کا شبہ محمد مجید کے قتل کی وجہہ: پولیس

حیدرآباد ۔ فلک نما پولیس نے قتل کی واردات میں ملوث تین ملزمین کو گرفتار کر لیا۔ یہ واقعہ 2 مئی  کو جمعہ کے دن  پیش آیا تھا۔ محمد اعظم نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی کہ ان کے چھوٹے بھائی محمد مجید ساکن وٹے پلی، فلک نما کو نامعلوم افراد نے اسٹار کافی ڈے اور اسٹار پان محل کے قریب بی بی کا چشمہ، تیگل کنٹہ علاقہ میں قتل کر دیا۔

 

اس شکایت پر فلک نما پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا اور ملزمین شیخ محمد علی ولد شیخ اختر علی عمر 32 سال ملزم نمبر دو شیخ عثمان علی ولد شیخ اختر علی عمر 25 سال اور ملزم نمبر تین شیخ اختر علی ولد مرحوم شیخ عابد علی عمر 72 سال ساکن محمد نگر، بندلہ گوڑہ، حیدرآباد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمین آپس میں باپ بیٹے بتائے گئے ہیں۔تفتیش کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ مقتول اور ملزمین کے خاندان 2018 میں محمد نگر، بندلہ گوڑہ میں پڑوس میں رہا کرتے تھے جہاں ان کے درمیان کچھ تنازعات پیدا ہوئے جس کے بعد مقتول کا خاندان فلک نما منتقل ہو گیا۔

 

بعد ازاں ملزم نمبر ایک کی والدہ کا انتقال ہوا اور اس کے بھائی کی صحت خراب ہوتی گئی جس کے نتیجہ میں ملزمین نے مقتول کے خاندان پر کالا جادو کرنے کا شبہ ظاہر کیا۔ اس بدگمانی کے تحت ملزمان نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے شکایت کنندہ کے خاندان کے ایک فرد کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا اور قتل کی واردات انجام دی۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button